اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اقتدار کے ایوان بھی لرز اُٹھے،، مبینہ کرپشن،بدانتظامی کیخلاف کارروائیوں سے کپتان کے کھلاڑی بھی پریشان ،ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) مبینہ کرپشن،بدانتظامی کیخلاف کارروائیوں سے کپتان کے کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے صوبے کی اہم ترین انتظامی شخصیت سے ٹیلفونک رابطہ کرکے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات معلوم کیں۔ذرائع نے بتایاکہ گورنر عمران اسماعیل نے سندھ کی اعلی انتظامی شخصیت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف انکوائریز انتقامی کارروائی کا حصہ ہے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے ٹیلیفونک رابطے اور شکایات پر سندھ کی اہم انتظامی شخصیت نے سندھ حکومت

کے اہم ذمے داران کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مبینہ سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کررہاہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو بھی بعض الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 مارچ کو طلب کیاتھا،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کے ٹیلیفونک رابطے سے متعلق انھیں کوئی علم نہیں،گورنر سندھ اسلام آباد میں ہیں جہاں انھوں نے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…