اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میاں منظور وٹو بھی نیب کے ریڈار میں آگئے،اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ وسیع ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے یوٹیلٹی کارپویشن سے انکے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر میاں منظور وٹو کے خلاف چیئرمین نیب نے بورڈ اجلاس میں انکوائری کی منظوری دی تھیجس پر نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر منظور وٹو کے خلاف اختیارات کا ناجائز استمال اور مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ان پر الزام ہے کہ 2008ء میں وزارت صنعت وپیداوار

میں دوستوں کو نواز، میاں منظور ووٹو نے یوٹیلٹی اسٹورز پر 200سے زائد ایریا منیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔ نیب کے مطابق میاں منظور ووٹو نے مخصوص لوگوں کو نوازنے کے لیے دس یوٹیلٹی اسٹورزپر ایک ایریا منیجر لگایا ،اس سے پہلے ایک ایریا منجیر پندرہ یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات کو دیکھتا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب نے یوٹیلٹی کارپویشن سے انکے دور میں ہونے والی تعیناتیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے نیب کی ہدایت پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیکر ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کردیا ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…