جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ عالمی دہشت گرد ،مدارس دہشتگردی کے نہیں اسلام کے مراکز ہیں،حکمران مدارس کے خلاف سازشیں بند کریں ،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما جامعہ عثمانیہ پشاور کے مہتمم مولانا مفتی غلام الرحمن جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حسین احمد، جامعہ رشیدیہ سرکی روڈ کے مہتمم سابق صوبائی وزیر بلدیات شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی، صاحبزادہ مولانا حافظ یوسف چمن سابق وزیر مولانا عبدالباری آ غا مولانا عبدالرحمن محمد ی مسجد اور مولانا مفتی محمد بلال ہاشمی نے کہا کہ

امریکہ عالمی دہشت گرد ہے مدارس دہشتگردی کے نہیں اسلام کے مراکز ہیں دنیا بھر میں دہشت گردی کفر ی و طا غو تی قوتوں کی ضرور ت ہے اسلام کے نہیں مدارس علوم اسلامی کے سرچشمہ ہے اور اسلام کے مضبوط قلعے ہیں، نااہل حکمران بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے مدارس کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ، مدارس کے خلاف ہونے والی عالمی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کی قدیم علمی درسگاہ جامعہ رشیدیہ سرکی روڈ کے زیر اہتمام عظیم الشان سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر مولانا محمد ہاشم خشکی مولانا محمد طاہر توحید ی قاری عبد الرشید ہزاروی مولانا حاجی وزیر محمد بڑیچ مولانا محمد ایوب ایو بی صاحبزادہ حافظ زبیراحمد مولانا مفتی محمد حسین بھی موجود تھے جلسے کے صدارت سابق وزیر بلدیات شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کی اسٹیج کے فرائض مولانا محمد خان مظہر ی نے سرانجام دیئے اور جلسے کے مہمان خصوصی جا معہ عثمانیہ پشاور کے مھتمم مولانا مفتی غلام الرحمن تھے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما وں نے کہاکہ حکمران مدارس کے خلاف سازشیں بند کر ے سازشوں سے مرعوب نہیں ہو نگے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی خدمات قابل ستائش ہیں مدارس میں لاکھوں بچے دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں ، کفریہ طاقتیں مدارس کے خلاف اس لیے سازشیں کررہی ہیں کیوں کہ ان کو مدارس سے خطرہ ہے مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،

دینی مدارس کی ملک بھر سمیت عالمی سطح پر قابل تحسین خدمات ہیں ، مدارس ملک میں امن، اخوت اور بھائی چارے کے ماحول کو فروغ اور اسلام کی دعوت دینے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا اور سالمیت کے خلاف مدارس کا اہم کردار ہے، ملک کے دفاع کے لیے اہل مدارس صف اول کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہل مدارس مملکت خداد کے اسلامی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دینی مدارس نے ہمیشہ ملکی سالمیت و بقا کیلئے دستہ اول کاکر دار کیا ہے اخیر میں جامعہ رشیدیہ سرکی روڈ کے فارغ تحصیل 12 علمائے کرام 4 حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور جامعہ کے طرف سے تمام شرکاء جلسے کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…