مبینہ کرپشن کیخلاف کارروائیوں سے کپتان کے کھلاڑی بھی پریشان گورنر کے رابطے پر اہم شخصیت نے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا

7  مارچ‬‮  2019

کراچی(این این آئی) مبینہ کرپشن،بدانتظامی کیخلاف کارروائیوں سے کپتان کے کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے صوبے کی اہم ترین انتظامی شخصیت سے ٹیلفونک رابطہ کرکے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف جاری انکوائریوں کی تفصیلات معلوم کیں۔ذرائع نے بتایاکہ گورنر عمران اسماعیل نے سندھ کی اعلی انتظامی شخصیت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف انکوائریز انتقامی کارروائی کا حصہ ہے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے ٹیلیفونک رابطے اور

شکایات پر سندھ کی اہم انتظامی شخصیت نے سندھ حکومت کے اہم ذمے داران کو آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مبینہ سرکاری زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سمیت دیگر الزامات کی تحقیقات کررہاہے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو بھی بعض الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 مارچ کو طلب کیاتھا،اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کے ٹیلیفونک رابطے سے متعلق انھیں کوئی علم نہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…