لاہور (این این آئی) پاکستان ریلوے حکام نے ڈیم فنڈزاور ایڈوانس بکنگ کی رقم کرایوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا اطلاق11مارچ سے ہوگا۔تفصیلا کت مطابق ریلوے حکام نے فیصلہ مسافر ٹکٹوں کی ریزرویشن میں ہونے والی کرپشن کے پیش نظر کیا۔ریلوے حکام نے
بعض ٹرینوں کے کرائے راؤنڈ اپ اور بعض کے راؤنڈ ڈاؤن کئے۔فیصلے کے بعد 130یا140روپے کرائے کو راؤنڈ اپ 150،کرایہ170یا180ہونے کی صورت میں200سو روپے وصول کیا جائیگا۔انٹرسٹی 11سے 20کلومیٹر کا کرایہ 27روپے کی بجائے اب20روپے وصول کیا جائیگا،انٹرسٹی کرایہ21کلومیٹر سے30کلومیٹر کا کرایہ37روپے کی بجائے30روپے وصول کیا جائیگا،51کلومیٹر سے1سوکلومیٹر کا کرایہ117روپے کی بجائے1سو روپے وصول کیا جائیگا۔اس کے ساتھ اے سی کے تمام کرایوں کے ساتھ10روپے ڈیم فنڈز کی صورت میں ضم کر دیئے ہیں، اکانومی کلاس کے 1سو روپے کرائے تک ڈیم فنڈزکی مد میں 1 روپے وصول کیا جائیگا،اکانومی کلاس کے 1سو روپے سے اوپر کرائے کی مد میں 2روپے کرائے میں ڈیم فنڈز کیلئے ضم کردیئے گے ہیں۔پشاور تا کراچی۔رحمان بابا ٹرین کا کرایہ پاکسی ایکسپریس ٹرین کے مطابق15سو روپے کردیا ہے۔ ریلوے حکام کی جانب سے یہ فیصلہ بعض سیکشنوں پر کرایوں چند روپے بقایا رقم بکنگ کلرک نہیں دیتے تھے۔