لاہور (آن لائن)قانون سب کے لیے برابر ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کی پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے کے جرم میں چالان کردیا گیا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے ندیم افضل چن کے ڈرائیور وقاص کا تین سو روپے کا چالان کیا ہے۔
ندیم افضل چن کی فیملی جیل روڈسے گلبرگ جا رہی تھی۔یہ بات قابل تعریف ہے کہ اب ٹریفک کے قانون کی خلاف ورزی پر سب کا بلاتفریق چالان کیا جاتا ہے چاہے وہ کوئی سیاستدان ہو یا پھر اداکار۔ معروف اداکار ہمایوں سعید کا بھی چالان ہو ا تھا۔ کلفٹن ٹریفک پولیس نے اداکار ہمایوں سعید کا چالان کر دیا۔چالان گاڑی کے سیاہ شیشے ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔۔اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا 750 روپے کا چالان ہوا تھا۔پولیس نے تیز رفتاری کے باعث چالان کر دیا تھا۔ موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض کا 750 روپے کا چالان ہوا تھا، چالان پنڈی بھٹیاں کے قریب اس وقت ہوا جب راجہ ریاض کی گاڑی 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مسافت طے کررہی تھی۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی گاڑی کا چالان بھی کیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ ٹریفک وارڈ ن نیگاڑی کے ٹوکن شارٹ ہونے پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کی گاڑی کا چالان کردیا ۔