اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

حکومت نے نئے گھر کی تعمیر کے این او سی کے حصول کے لیے نئی شرط رکھ دی

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (وائس آف ایشیا)ہر گھر میں ایک درخت لگایا جائے گا۔پنجاب حکومت نے نئے گھر کی تعمیر کا این او سی شجرکاری سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالہ سے قومی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر ہاسنگ محمود الرشید نے رائیونڈ روڈ اڈہ پلاٹ پر پودا لگا کر رنگ روڈ گرین کوریڈور منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر محمود الرشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری کو فروغ دینے کے لیے ایل ڈی اے کو اس امر کا پابند کر رہے ہیں کہ گھروں میں درخت لگانے والوں کو ہی این او سی جاری کیے جائیں گے۔ہاؤسنگ سکیم 10 مرلے کے گھر میں دو درخت جبکہ ایک کنال کے گھر میں میں تین درخت لگائے جائیں گے۔چیئرمین پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ درخت لگانے کے لئے 11 انکلیو بنائے گئے ہیں اور کم از کم چھ فٹ کے درخت لگائے جائیں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سب سے بڑے شجرکاری منصوبے کا اعلان کیا تھا ،جس کے تحت خیبرپختونخواہ کے بلین ٹری سونامی منصوبے کی طرز پر ملک بھر میں 10 ارب کے قریب درخت لگائے جائیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں اربوں درخت لگانے کا اعلان کیا۔ قوم سے اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں درخت لگانے کی مہم چلانی ہے، شہروں میں بھی درخت لگائے جائیں گے، نوجوانوں کو ساتھ ملا کر پاکستان کو ہرا بھرا بنائیں گے۔ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان صرف اپنے اعلان تک محدود نہیں رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اس منصوبے کی باگ دوڑ اپنے دیرینہ دوست اور خیبرپختونخواہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کا مرکزی خیال پیش کرنے والے ماہر ماحولیات ملک امین اسلم کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردیا منصوبہ ممکنہ طور پر دنیا کے کسی بھی ملک کی جانب سے اعلان کردہ سب سے بڑا شجرکاری کا منصوبہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ شجرکاری منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں 10 ارب سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…