اسلام آباد (این این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ملتان، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کی فضائی حدود 6 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باعث ملتان، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کی فضائی حدود 6 مارچ تک بند رکھنے کا حکم نامہ جاری
کردیا گیا ہے۔نوٹفیکیشن کے مطابق متعلقہ ایئرپورٹس کا فضائی آپریشن 6مارچ دن 1 بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس کے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پہلے 4 اور پھر 5 مارچ تک فضائی آپریشن بند کرنے کا نوٹم جاری کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فضائی آپریشن اسلام آباد، پشاور کوئٹہ اور کراچی سے جاری رہیگا ۔