بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا کے پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ برنز اور پلاسٹک سرجری ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملک کا سب سے بڑے اور خیبرپختونخوا کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ برنز اور پلاسٹک سرجری ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے جوکہ 120بیڈز پر مشتمل ہے جس میں 60بیڈز آگ سے جھلسنے والے مریضو ں اور 60بیڈز مختلف وجوہات کیوجہ سے ٹراما کے شکارمریضوں کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ برنز اور پلاسٹک سرجری سنٹر جدید آلات سے لیس ہوگا اور اس سنٹر میں مریضو ں کو تمام ترطبی سہولیاب مہیا کی جائیں گی۔

یہ سنٹر جدید لیبارٹریز ، آپریشن تھیٹرز، پلاسٹک سرجریزاور دیگر تمام تر جدید طبی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ جہاں پر آگ اور مختلف حادثات میں جھلسنے والے مریضوں کے علاج کے لئے یہ سنٹر خیبرپختونخوا کا پہلا طبی مرکز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سنٹر میں تمام تر سہولیات ایک چھت کے نیچے میسر ہوگی۔جھلسنے اور اس قسم کے مریضوں کو اب اسلام آباد یا کاریاں علاج کے لئے نہیں جانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات آباد میں برن اینڈ پلاسٹک سرجری ہسپتال کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ ،وزیر مواصلات و تعمیر ات اکبر ایوب،ڈسٹرکٹ ناظم ارباب عاصم، صوبائی اراکین اسمبلی ، سیکٹری ہیلتھ فاروق جمیل ، سیکٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکٹری ریلیف ، ڈی جی پی ڈی ایم اے ، ڈائیریکٹر برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر حیات آباد ڈاکٹر محمد طاہر ، ڈائیریکٹر پی جی ایم آئی پروفیسر محمد اورنگزیب ودیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے برن اینڈ پلاسٹک سنٹر کے مختلف وارڈزاور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا جہاں پر ان کو مختلف آلات اور ہسپتال کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سنٹر میں ٹوٹل آٹھ جدید آپریشن تھیٹر ہیں جس میں چھ آپریشن تھیٹر مکمل طور پر فعال ہیں اور باقی دو بہت جلد فعال ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ یہ سنٹر مکمل طور پر کمپیوٹرائز ہے۔ بنوں ، کوہاٹ ، افغانستان، ایبٹ آباداور مٹہ میں اس سنٹر کی ذیلی شاخیں کھولی گئی ہیں اور یہ سنٹر چوبیس گھنٹے ان ذیلی سنٹرسے منسلک ہوگا۔

اس سنٹر میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت بھی موجود ہے جس کے ذریعے ذیلی سنٹر ز کو کسی بھی قسم کی معاونت براہ راست فراہم کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح افغانستان اور دوسرے ذیلی سنٹرز میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پلاسٹک سرجنز کو ٹریننگ دی جائیگی۔ مزید بتایا گیا کہ اس سنٹر میں ان مریضوں کا بھی علاج کیا جائیگا جن کے پیدائشی طور پر مختلف جسمانی اعضاء نا مکمل ہو یا بم بلاسٹ اور دوسرے حادثات کیوجہ سے جسمانی اعضاء خراب ہوئے ہو، سنٹر میں ان مریضوں کے جسمانی اعضاء کی بحالی بھی ممکن بنائی جائیگی۔

وزیراعلیٰ کومزید بتایا گیا کہ برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے ساتھ صوبے کے 26 اضلاع میں مزید 200 ذیلی سنٹرز اٹیچ کرنے کی گنجائش ہے۔ اب تک اس سنٹر میں 2000 سے زیادہ مریضوں کا علاج ہو ا ہے۔ اس سنٹر کے لئے شوکت خانم کے طرز پر فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے انتظامی طور پر قدم اٹھائے جائیں گے تاکہ یہاں پر غریب اور مستحق مریضوں کا علاج فری ہوسکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک اس وقت سخت حالات سے گزر رہا ہے ۔ بھارت اور پاکستان کے حالات انتہائی تناؤ ں کا شکار ہے پوری قوم اس وقت متحد ہے۔

ہم نے صوبے کے اقتصادی حالت کو مزید بہتری کیطرف لے کر جانا ہے۔ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ جتنے بھی اس جیسے منصوبے اور تعمیرات ہیں انہیں بروقت مکمل کر سکے اور ان کو تمام تر سہولیات کی فراہمی ممکن بنا سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کا قیام تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے سو روزہ ایجنڈہ میں شامل تھا جو کہ آج پایہ تکمیل تک پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ان کو ہدایت کی ہے کہ سب سے پہلے غریب کا سوچا کریں۔ ہماری حکومت نے غریب کے لئے زیادہ سے زیادہ بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

تحریک انصاف کا نعرہ بھی یہی تھا کہ غریب کے لئے مفت سہولیات فراہم کریں گے۔ پانچ سال گزرنے کے بعد عوام کو پتہ چلے گاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ہر شعبے اور خاص طور پر تعلیم اور صحت میں سنگ میل طے کئے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جاسکے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے ہم اداروں کو ٹھیک کرنے آئے ہیں اور اپنی عوام کے لئے کچھ کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی اقتصادی حالت مستحکم کرنے جارہے ہیں اور بہت جلد تمام اضلاع میں صحت اور دیگر شعبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔

انہوں نے برن اینڈ پلاسٹک سرجری ہسپتال کے حکام کو یقین دلایا کہ اس سنٹر کی ضروریا ت کو پورا کرنے کے لئے صوبائی حکومت ہرممکن مدد فراہم کریں گی۔ یہ ہسپتال پورے ملک میں اپنی نوعیت کا ماڈرن یونٹ ہوگا جس میں آپریشن تھیٹرز اور دوسرے سیکشنز بھی ماڈرن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں برن سنٹر کی عدم موجودگی کے باعث آگ سے شدید جھلسنے والے مریضوں کو دوسرے صوبوں کے برن یونٹس میں منتقل کیا جاتا تھا تاہم اب پشاور میں اس سنٹر کی تعمیر سے صوبے میں ایسے حادثات کے زخمیوں کے لئے آسانی اور سہولت ہو گی۔ صوبائی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی فنڈنگ سے نومبر 2017میں اس منصوبے پر کام شروع کیاتھا اور ایک سال کی مختصر مدت میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔

اس سنٹرکے قیام سے نہ صرف صوبائی حکومت کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے بلکہ اس سے خیبرپختونخوا ، قبائلی اضلاع اور ہمسایہ ملک افغانستان کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔برن سنٹر میں آئی سی یو کی سہولیات بھی موجود ہے جبکہ بچوں اور خواتین کے لئے بھی بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ تقریب کے دوران امریکہ کے قونصل جنرل نے اپنے ویڈیو پیغام میں صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام اور وزیراعلیٰ کو برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے افتتاح پر مبارکباد دی اور صوبائی حکومت کے اس اقدام کی تعریف بھی کی۔ اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج صوبے میں واحد اور منفرد برن اور پلاسٹک سرجری سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی مثبت تنقید کی تائید کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ میڈیا اچھے کاموں میں صوبائی حکومت کا ساتھ دیں گا اور منفی پروپیگنڈا سے اجتناب کریں گا۔وزیراعلیٰ نے برن اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر کے قیام میں بہتر خدمات پر مختلف محکموں کے عہدیداروں میں سرٹیفیکیٹس اور شیلڈ بھی تقسیم کئے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…