تین سال گزر گئے،پانامہ لیکس میں شامل 440افراد کے خلاف اب تک کیا کارروائی ہوئی؟اب تک کتنے ارب وصول ہوئے؟ حیرت انگیز انکشافات

5  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن )ایف بی آر تین سال گزرنے کے باوجود پانامہ لیکس میں شامل افراد کا ریکارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔440 افراد میں سے صرف 294 افراد کو نوٹس بھجوائے جا سکے ہیں حاصل دستاویزات کے مطابق ایف بی آر ٹیم سال گزرنے کے باوجود پانامہ لیکس میں شامل افراد کے خلاف خاطر خواہ کاروائی کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے

440 افراد میں سے اب تک 294 افراد سے 6 ارب روپے وصول کیے جا سکے ہیں  جبکہ ادارے نے 13 ارب سے زائد کا ہدف مقرر کیا تھا اسی طرح ایف بی آر پیراڈائزلیک میں شامل 38 افراد سے ریکوری کا 33 کروڑ کا حدف مقرر کیا تھا جس میں سے تا حال صرف 4 لاکھ 68 ہزار کی ریکوری کی گئی ہے۔دبئی میں پراپرٹی رکنھے والے 33 افراد سے 14 لاکھ 32 ہزار کی ریکوری ہو سکتی ہے جبکہ ان کیسیز میں 25 لاکھ 48 ہزار کا حدف مقرر کیا گیا تھا۔ موجودہ ھکو مت نے 6 ماہ کے دوران 3121 افراد کو نوٹسیز بجوائے جن میں 2186 رجسٹرڈ اور 932 غیر رجسٹرڈ تھے دستاویزات کے مطابق ان نوٹسیز کے جواب میں 154 ریٹرن سے 2 کروڑ 11 لاکھ کا ٹیکس جمع ہو سکا یہ نوٹسیز 20 ملین سے زائد پراپرٹی رکنھے والے 1800 سی سی ہارس پاور سے بڑی گاڑیاں اور 10 ملین سے زائد سالانہ کرایہ دینے والوں کو جاری کیے گئے تھے۔وزیر اعظم نے حالیہ اجلاس میں ایف بی آر کو ٹیکس نا دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے لیے اقدامات کرنے شروع دیے دیے ہیں اس حوالے سے ملک کے بڑے شہروں میں کمرشل پلازوں کا سروے کرنے کے ساتھ ساتھ نجی سکولوں، کالجز اور ٹیوشن سینٹرز کو ٹیکس کے دھارے میں لانے کے لیے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…