بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزراء کے استعفوں کی ہیٹرک مکمل،حکومت ہل کر رہ گئی

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)فیاض الحسن چوہان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیر ہیں جنہیں اپنی وزارت سے مستعفی ہونا پڑا ۔وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کے فارم میں گائے داخل ہونے پر ان کے گارڈ زکی جانب سے غریب خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور بعدا زاں اعظم سواتی نے پورے خاندان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کرا دیا تھا۔اس وقت کے چیف جسٹس کی جانب سے اس کا نوٹس لیا گیا تھا اور اس کی اعلیٰ سطحی تفتیش کا حکم دیا گیا تھا

جس پر اعظم سواتی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔ پنجاب حکومت کے سینئر وزیر عبد العلیم خان آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب کی جانب سے گرفتار کئے جانے پر اپنی وزارت سے مستعفی ہو گئے تھے اور وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ماہ ان کا استعفیٰ منظور کیا تھا۔ وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی متنازعہ بیانات دے چکے ہیں تاہم ہندو کمیونٹی سے متعلق دیا گیا بیان انہیں مہنگا پڑ گیا اور حکومت کی جانب سے گزشتہ روز ان سے استعفیٰ لے لیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…