پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کی وردی پھر تبدیل، وزیراعلی نے منظوری دے دی

datetime 5  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سی پی او آفس میں اجلاس ہوا جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے امن و امان کی صورتحال اور پولیس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس میں جدید ٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال وقت کا تقاضا ہے، نئے ٹریننگ سینٹرز پر کام کا آغاز اگلے مالی سال سے ہوگا۔اجلاس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے پولیس یونیفارم

تبدیل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال سے پولیس کی یونیفارم تبدیل ہو جائے گی، نئی یونیفارم میں پتلون ڈارک بلیو اور قمیض لائٹ بلیو ہوگی، نئی وردی سے پولیس کا بہتر امیج اجاگر ہوگا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کے افسر اور اہلکار اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں جب کہ پولیس نظام میں اصلاحات لا کر اسے عوامی پولیس بنائیں گے۔واضح رہے کہ 2 سال قبل بھی پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کیا گیا تھا، پنجاب پولیس کی کالی وردی ختم کرکے نئی خاکی وردی جاری کی گئی تھی۔‎‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…