جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مودی جب نوازشریف سے ملنے آیا تووہ گناہ اور غداری تھی ؟وزیر اعظم کی جلد بازی کی وجہ سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی،ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |

فیصل آباد(آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے عسکری محاذ پرواضح برتری حاصل کی تاہم وزیر اعظم کی جلد بازی کی وجہ سے خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی سیاسی اور خارجہ محاذ پر ہمیں دنیا کی حمایت نہیں ملی

وزیر اعظم بھارتی ہم منصب نریندرمودی بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں شاہ محمود قریشی بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج سے بات نہیں کرنا چاہتے جو کام ہمارے دور میں گناہ تھے اب ثواب ہوگئے مودی جب نوازشریف سے ملنے آیا تووہ گناہ اور غداری تھی کوٹ لکھ پت جیل میں قید نوازشریف کی ضمانت کا کیس مضبوط ہے اس لئے سپریم کورٹ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ این اے 102کے مختلف چکوک میں معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن پاکستان کی معیشت کوالزام خان کی اناڑی اور سفارشی کھیلاڑیوں کی ٹیم نے تباہ کردیا ہے اور اب پوری قوم کو بھیک مانگنے پر لگادیا ہے اور در بدر کشکول لیکر پھررہے ہیں اور بھیک مانگنے کی خوبیاں بیان کررہے ہیں پنجاب کے خلاف ایسا انتقام لیاجارہا ہے کہ جوبندہ سائیکل نہیں چلاسکتا وہ اس کو ملک کے سب سے بڑے صوبے کا ایگزیکٹو بنادیاہے اور وہ بھی سرعام کہہ رہا ہے کہ میں ان ٹرینڈ ہوں اور پانچ سالوں میں سیکھ جاؤں گااور ماں جی کو اپنا تعارف اس طرح کروا رہا ہے کہ میں لاہور میں شہباز شریف لگا ہوا ہوں پاکستان کے عوام تبدیلی کے دعوے داروں کی ہر حرکت دیکھ رہے ہیں وہ ملکی معیشت تباہ کرنے والے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…