اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے سلامتی کونسل آرڈر 2019 ء جاری کردیا ہے اس آرڈر 2019 ء کو سلامتی کونسل اور ایف اے ٹی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے اس آرڈر کے مطابق حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمند کرنا ہوتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے پاکستان نے بڑا اقدام اٹھا لیا اور
سلامتی کونسل آرڈر 2019 ء جاری کردیا ہے یہ آرڈر یو این سیکیورٹی کونسل ایکٹ 1948 ء کی روشنی میں جاری کیا گیا یہ آرڈر افراد یا اداروں پر سلامتی کونسل کی پابندیوں پر عملدرآمد کیلئے جاری کای گیا ہے اس آرڈر 2019 ء کو سلامتی کونسل اور ایف اے تی ایف کے معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے اس کے تحت حکومتوں کو افراد یا اداروں کے اثاثے منجمند کرنا ہوتے ہیں۔