اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جذبہ ہو تو ایسا ۔۔۔! دونوں بازوؤں سے معذور گداگر نے اپنے ایک ماہ کی کمائی پاک فوج کے نام کر دی

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاک فوج نے حال ہی میں بھارتی جارحیت کا جس بہادری سے سامنا کیا اور دشمن فوج کو جس جانبازی سے منہ توڑ جواب دیا اس پر پوری قوم نے پاک فوج کی خوب سراہا اور اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پاک فوج سے سوشل میڈیا پر ہر شخص اپنی محبت کا اظہار کر رہا ہے لیکن اسلام آباد میں دونوں بازوؤں سے معذور گداگر نے پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ایک ماہ کی کمائی پاک فوج کے نام کر دی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معذور گداگر عمر حیات کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان میں جارحیت کی کوشش کر کے اچھا نہیں کیا ، اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہم ضرور لڑیں گے۔ ہم پاکستان کی خاطر جان بھی دینے کو تیار ہیں۔عمر حیات کا کہنا تھاکہ بے شک میرے دونوں ہاتھ نہیں ہیں لیکن میں پھر بھی اپنے ملک کی خاطر لڑنے کو تیار ہوں۔ جب بھارت نے جہاز بھیجا اور پاک فوج نے بھارتی جہاز مار گرایا تب میرے دل میں مزید جذبہ پیدا ہو گیا کہ اب ہمیں لڑنا ہے ۔موت تو آنی ہی ہے تو کیوں نہ اپنے ملک پر جان قربان کی جائے۔ بازو نہیں ہے تو کیا ہوا ، ہمارے پاس دل ہے اور اس دل میں قربانی کا جذبہ ہے۔ عمران خان ایک مرتبہ بارڈر پر جانے کا اعلان کر دیں تو ہم بارڈر پر بھی پہنچ جائیں گے اور دشمن کا مقابلہ کریں گے۔ میں معذوری کے باوجود اپنے مسلمان بھائیوں کو پانی پلانے کا کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں ، میرے بچے بھی ہیں۔لیکن میں نے اپنی ایک ماہ کی کمائی اللہ پر بھروسہ کر کے پاک فوج کے نام کر دی ہے۔ ہمیں اللہ دے گا۔ اللہ رزق دینے والا ہے اور ہم اللہ پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ میری ایک ماہ کی کمائی دس بارہ ہزار بن جاتی ہے جس سے میں اپنے بچوں کا پیٹ پال رہا ہوں۔ میرے بچے چھوٹے ہیں ، مجھ سے کوئی تعاون نہیں کرتا۔ عمر حیات نے اپنی معذوری کے حوالے سے بتایا کہ میرے بازو چارہ کاٹنے والی مشین میں آ گئے تھے ، اس وقت میں اسکول میں زیر تعلیم تھا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…