جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں ‘ڈو مور’ کہا گیا،او آئی سی میں کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد کس کی اسپانسرڈ تھی؟رضا ربانی کا انکشاف

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے ثمرات سامنے نہیں آرہے ہیں۔

پیر کو سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رضاربانی نے کہا کہ ملک کی حالیہ خارجہ پالیسی میں تبدیلی کے ثمرات سامنے نہیں آ رہے،  ابوظہبی میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اعلامیے میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی بات نہیں کی گئی۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی میں کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد پاکستان کی جانب سے اسپانسرڈ تھی۔سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ واشنگٹن سمیت بین الاقوامی دارالحکومتوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے حوالے سے سرگرمیاں ہوئیں لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور بھارتی جارحیت کا شکار ہونے کے باوجود ہمیں ‘ڈو مور’ کہا گیا۔پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی کا جائزہ لینے اور شراکت داروں سے مشاورت کرکے تجاویز مرتب کرنے کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی بھی بحث کے بعد خارجہ پالیسی کے حوالے سے تجاویز مرتب کرے، سینیٹ کی پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی اور قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کی رپورٹس پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کی جائیں۔رضاربانی نے کہا کہ ماہرین اور اسٹیک ہولڈرز کو بھی مدعو کر کے اس حوالے سے ان کی رائے بھی طلب کی جائے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…