بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں پاکستانی شہری شاکر اللہ پر تشدد اور قتل پر پاکستان نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اراکین سینیٹ نے بھارت میں پاکستانی شہری شاکر اللہ پر تشدد اور قتل پر بھارتی وزیر اعظم مودی کیخلاف پاکستان اور بھارت میں مقدمات درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وزرا ء کی عدم موجودگی پر اپوزیشن نے ایوان سے دو بار واک آؤٹ کیا ،حکومت کی جانب سے کورم پوراکرنے میں ناکامی کے باعث چیئرمین کو اجلاس ملتوی کر نا پڑا۔پیر کو سینیٹ کااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا۔

شیری رحمان نے نکتہ اعتراض بھارتی جیل میں قتل کی گیا پاکستانی شہری شاکر اللہ کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ شاکراللہ کو جیل میں ٹارچر کر کے ہلاک کیا۔11دن بعد بارڈر پر لاش دی ہے۔شاکراللہ جنگی قیدی نہیں تھا،بھارتی حکومت شاکر اللہ کی میڈیکل رپورٹس شیئر نہیں کر رہی ،شاکراللہ بھارت کی ریاستی تحویل میں تھا۔جیل میں ٹارچر کر کے شاکر اللہ کو ہلاک کیا گیا۔وزیر خارجہ مصروف ہیں وزیر انسانی حقوق ہی جواب دیں۔بیرسٹر سیف ،عبدلقیوم،سینیٹر مشتاق اور دیگر نے بھی حکومت سے عالمی دباؤ پر آواز اٹھانے کی بات کی۔اس پر وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کون سا عالمی معاہدہ اس ہر لاگو ہوتا ہے۔بھارتی جیل میں سرکاری سرپرستی میں ان پر تشدد کیا گیا،شیریں مزاری نے کہاکہ یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔بیرسٹر سیف اور دیگر نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم کے خلاف اس قتل پر اپنی ملک میں مقدمہ درج کیا جائے۔شیریں مزاری نے کہا کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھانا چاہیے۔بھارت میں بھی یہ کیس درج کیا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دن کی مہلت دیں اس پر ایوان کو آگاہ کریں گے۔اجلاس کے دور ان متعلقہ وزراء کی عدم موجودگی کے باعث اپوزیشن نے ایوان سے وا ک آؤٹ کیا۔ چیئرمین سینٹ کی جانب سے بار بار بلانے کے باوجود کوئی بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں تھا جس پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزراء ایوان بالا کو سنجیدگی سے نہیں لیتے،

وزراء کو فوری طور پر ایوان میں بلایا جائے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں وزراء ایوان میں اپنی حاضری یقینی بناتے ہیں، ابھی تک متعدد وزراء موجود تھے تاہم اس وقت وہ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے باعث گئے ہیں، وہ جلدی ایوان میں واپس آئیں گے، اپوزیشن کو تو صرف بہانہ چاہیے ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی بات پر ایوان سے واک آؤٹ کریں۔ کورم کی کمی کے باعث چیئر مین نے اجلاس (منگل )سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…