منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی،حکومت نے شدت پسند اور عسکری تنظیموں کے خلاف بڑے اقدام کافیصلہ کرلیا

datetime 4  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے ملک میں شدت پسند اور عسکری تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں کو دی جانی والی خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی اس کے اثرات خودبخود ظاہر ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت نے سیاسی اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) کے تحت تمام عسکری تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔بریفنگ میں عہدیدار نے کہا کہ جیش محمد، جماعت الدعوہ اور فلاحِ انسانیت کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے، اس موقع پر ہونے والی گفتگو سے یہ بات واضح تھی کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جانب سے جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی لگانے کے موقف پر بھی نظر ثانی کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی فردِ واحد پاکستان سے زیادہ اہم نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اسے انا کا مسئلہ نہیں بنائیگا ۔بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں تھا کہ اس قسم کی محاذ آرائی سے گریز کیا جائے جبکہ بھارت کا معاملہ مختلف ہے کیوں کہ اس وقت کشیدگی کم کرنے کی صورت میں بھارتی وزیراعظم کو سیاسی قیمت چکانا پڑے گی۔ حکومت نے ملک میں شدت پسند اور عسکری تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے آغاز کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافیوں کو دی جانی والی خصوصی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیسے ہی اس سلسلے میں پیش رفت ہوگی اس کے اثرات خودبخود ظاہر ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…