اسلام آباد (آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل(ر) اطہر عباس نے کہاہے کہ انڈیا یہ چاہ رہاہے کہ پاکستان کے ساتھ محدود پیمانے پر جنگ ہو، کبھی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی یہ ایک بہت بڑا رسک ہے مودی نے اس کو شروع کرکے جوا کھیلاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئیمیجر جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا کہ ابھی تک جو نظر آرہاہے کہ انڈیا یہ چاہ رہاہے کہ کارگل کے بعد جو ان کی حکمت عملی بنی تھی کہ محدود پیمانے پر ایک روایتی جنگ ہوسکتی ہے لیکن پاکستان نے واضح کردیا تھا کہ اگر انڈیا نے مہم جوئی کی تو جواب دیں گے انڈیا میں جو
ایک فضاء بنادی گئی ہے اس سے ایک عوامی دباو بن گیاہے یہ بھارت کے ساتھ ایک مسئلہ بن گیاہے کہ اب وہ مذاکرات کی طرف آئیں گے تو میڈیا اور عوام ان کو اس طرف آنے نہیں دیں گے،بھارت کی قیادت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے عوام کوٹھنڈا کرے لیکن دیکھناہے کہ جس طرح کے بھارت ڈرامے کررہاتھا اور یہ ڈرامے جاری رہے تو معاملات مزید پھیلیں گے اور اگر بھارتی قیادت نے اپنے عوام کو ٹھنڈا کرلیا تو پھرمذاکرات ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کبھی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان روایتی جنگ نہیں ہوتی یہ ایک بہت بڑا رسک ہے مودی نے اس کو شروع کرکے جواء کھیلاہے۔