جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اینجیو گرافی معمہ بن گئی ،علاج پر 28کروڑ کے اخراجات کے بیان پر شہباز شریف کا معنی خیز ردعمل

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جناح ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے باوجود سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اینجیو گرافی معمہ بنی ہوئی ہے ،شہباز شریف ،مریم نواز اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی عیادت اور علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق علاج معالجہ معمہ بنا ہوا ہے،

گزشتہ روز بھی ڈاکٹروں نے نواز شریف کا معمول کا چیک اپ کیا ۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف ،صاحبزادی مریم نواز اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان سے ملاقات کر کے عیادت کی ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف کے علاج کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف کے علاج پر 28کروڑ کے اخراجات کے بیان پر کہا کہ لغویات کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیشے کے گھر میں بیٹھ کر احتساب کے نام پر پتھر نہیں مارا جاسکتا،یہ نہیں ہو سکتا کہ اپنے خلاف انکوائری پر کچھ نہ کیا جائے اور باقیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کی رہائی کے سوال کے جواب میں کہا کہ وقت گزر جاتا ہے اور سچ سامنے آجاتا ہے ۔شہباز شریف کی رہائی سچ کی فتح ہے اور اب انشا اللہ فتح کا موسم آنے والا ہے ۔ مریم نواز نے کیمرہ لگنے کے واقعہ پر کہا کہ مجھے پتہ ہے ڈیوٹی کے دوران دھکم پیل ہو جاتی ہے ،کیمرہ مین میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہے۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نواز شریف کے علاج پر 28کروڑ روپے کے اخراجات کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ علاج کے تمام اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتے رہے ہیں۔نواز شریف نے وزارت عظمی کے دوران بھی اپنے علاج پر آنے والے اخراجات خود اٹھائے ۔

لندن میں دل کے بائی پاس آپریشن کے اخراجات بھی نواز شریف نے ذاتی حیثیت میں ادا کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ،نواز شریف محسن پاکستان ہیں،انکی بیماری پیچیدہ ہے قوم ان کی صحت کے لئے دعا کرے ۔انہوں نے نواز شریف کی اینجیو گرافی کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ علاج کے حوالے سے بہتر معلومات پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عارف تجمل ہی دے سکتے ہیں۔مسلم لیگ (ن)قصور کے رہنماخادم حسین قصوری کی جانب سے پھولوں سے بنا ہوا نواز شریف کے نام کے حروف کا گلدستہ لایا گیا ۔ خادم حسین قصوری اور ان کے ہمراہ آنے والے رہنماؤں اور کارکنوں نے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…