جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

مہمند ڈیم پراجیکٹ کے سول اور الیکٹرو مکینیکل ورکس کا کنٹریکٹ بڑی کمپنی کوایوارڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی، کام کب شروع ہوگا؟ حتمی اعلان

datetime 22  فروری‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی)بڈنگ اور اس کی جانچ پڑتال کے جامع طریقہ کار اورتفصیلی تکنیکی مذاکرات کے بعد واپڈا نے گزشتہ روز منعقدہونے والے اجلاس میں چائنا گزوبا گروپ آف کمپنیز (سی جی جی سی)اور ڈیسکون پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سول اور الیکٹرو مکینکل ورکس کا کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کی منظوری دیدی ۔پراجیکٹ اتھارٹی کو یہ ہدایت بھی کی گئی کہ مذکورہ کنسورشیم کو قواعد کے مطابق( ایل او اے )جاری کیا جائے۔

معاہدہ پر دستخط کے بعد کنٹریکٹرمارچ میں مہمند ڈیم پراجیکٹ سائیٹ پر موبلائز کر جائے گا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا عشروں سے تاخیر کے شکار مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں حائل تمام قانونی ، مالی اور تکنیکی دشواریوں کو دور کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے اور اب اِس منصوبے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو رہا ہے ۔ کنٹریکٹ ایوارڈ کرنے کا پورا مرحلہ کھلی بولی کے تحت (Open Competitive Bidding) شفاف طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ( پیپرا) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا گیا ہے ۔مہمند ڈیم ایک تاریخی اور منفرد منصوبہ ہے ،جو خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے دورافتادہ علاقے میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے ۔ پراجیکٹ پانچ سال اور آٹھ ماہ میں مکمل ہوگا ۔ تکمیل پر مہمند ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت مجموعی طور پر 1.2ملین ایکڑ فٹ ہوگی، 800 میگاواٹ سستی پن بجلی پیدا ہوگی اورساتھ ہی پشاور ، چارسدہ اور نوشہرہ کے علاقوں میں سیلاب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی۔ مہمند ڈیم میں ذخیرہ کئے گئے پانی سے ایک لاکھ 60 ہزار موجودہ اراضی کے علاوہ 16 ہزار 7 سو ایکڑ سے زائد نئی اراضی بھی سیراب ہوگی جبکہ پشاور کو روزانہ 300 ملین گیلن پانی بھی پینے کے لئے فراہم کیا جائے گا ۔مہمند ڈیم کی تکمیل پر ملک میں زرعی، صنعتی اور معاشرتی شعبوں میں ترقی ہوگی اور ساتھ ہی مہمند جیسے پسماندہ علاقے میں ملازمت کے مواقع مہیا ہوں گے اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔منصوبے سے ہر سال تقریبا51ارب 60 کروڑروپے کے مساوی فوائد حاصل ہوں گے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…