اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ویلنٹائن ڈے منانے کی امتناع ختم کر دی۔ جمعہ سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سماعت کے دور ان عدالت میں وزارت اطلاعات، وفاقی حکومت، پیمرا اور پی ٹی اے کے نمائندے جبکہ درخواست گزار عبدالوحید ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے ۔زائد خان ڈائریکٹر لیگل پیمرا نے کہا کہ ویلنٹائن ڈے کی تشہری مہم ٹی وی چینلز پر پیمرا نے بند کروایا ہوا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ اب یہ درخواست
بے سود ہو گئی ہے۔ عدالت نے عدالت نے کیس نمٹا تے ہوئے ویلنٹائن ڈے منانے سے متعلق ہائیکورٹ درخواست کو بے سود قرار دیا ۔ عدالت نے ویلنٹائن ڈے منانے کے خلاف حکم امتناع خارج کر دیا ۔ یاد رہے کہ سابق جسٹس شوکت عزیز نے ویلنٹائن ڈے عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر منانے سے روک دیا تھا۔عدالتی فیصلے میں سابق جسٹس شوکت عزیز کا عبوری حکم نامہ اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو ویلنٹائن ڈے کی نشریات اور کوریج فوری روکنے کا عبوری حکم ختم کر دیا گیا