منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے : مریم اور نگزیب

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔ جمعہ کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ممتاز افسانہ نگار، ڈرامہ نویس اور اداکار ڈاکٹر انور سجاد کی

علالت پر بیان میں کہاکہ ڈاکٹر انور سجاد کی شدید علالت میں ان کی تنخواہ روکنا ظالمانہ اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ کی جانب سے تنخواہ روکے جانے کے معاملے کا حکومت فوری نوٹس لیکر کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت ڈاکٹر انور سجاد کے اہلخانہ کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہاکہ علمی و ادبی شخصیات سے بیگانگی معاشروں کو تباہ کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر انور سجاد کی علم و ادب اور فن ثقافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے علاج معالجے اور مالی مشکلات کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے اہل قلم ،علم و ادب اور فنون لطیفہ سے متعلق افراد کی دیکھ بھال، علاج معالجے اور مالی مشکلات کے حل کے لئے 50 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈاؤمنٹ فنڈ قائم کیا تھا۔اس فنڈ کی موجودگی کے باوجود ڈاکٹر انور سجاد کے علاج کیلئے حکومتی سطح پر اقدام نہ ہونا ناقابل فہم اور افسوسناک ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…