قوم منتظر ہے وزیراعظم قرض تو لے چکے اب خودکشی کا وعدہ کب پورا کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے چیلنج کردیا

13  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے صرف قرض لینے کی بجائے خودکشی کرنے کی بھڑک ماری تھی۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ مومنوں جو وعدہ کرو وہ پورا کرو شاید عمران خان خودکشی کا وعدہ پورا کرنے کے لئے نیا کنٹینر بنوا رہے ہیں۔ سعید غنی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ پی ٹی آئی وزراء4 ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے عمران خان تو قرض لینے سے انکار کر رہے ہیں مگر

آئی ایم ایف والے انہیں قرض دینے کے لئے منتیں کر رہے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے ابھی تک یہ بات کیوں نہیں کی کہ مراد سعید کو 200 ارب ڈالر لے کر آرہا تھا مگر راستے میں اپوزیشن والوں نے انہیں لوٹ لیا۔ سعید غنی نے کہا کہ ڈرامہ بازی اور بھڑک مارنا بہت آسان ہے۔ کام کرنا بہت مشکل ہے۔ قوم اس بات کی منتظر ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم قرض تو لے چکے اب خودکشی کا وعدہ کب پورا کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…