علیم خان کی گرفتاری کی وجہ تحریک انصاف کا اندرونی خلفشار، نیب میں یہ تو دم خم نہیں کہ مالم جبہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے،بڑا دعویٰ کردیاگیا

6  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے علیم خان کی گرفتاری کو پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں یہ تو دم خم نہیں کہ مالم جبہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں کیونکہ ان کے اصل بینیفیشری عمران کان ہیں اور نہ ہی علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرنے کا حوصلہ ہے۔ جس نے چندہ چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔

سعید غنی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں۔ پرویز خٹک، فیصل واوڈا، زلفی بخاری، فہمیدہ مرزا اور کے پی کے کے وزراء4 کیسے محفوظ ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ کرپشن کیسوں کی اگر واقعی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہوئیں تو آدھی پی ٹی آئی جیل میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی کی کرسی عثمان بزدارکے لئے محفوظ رکھنے کے لئے علیم خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت ہر روز نئے ڈرامے کرکے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور پٹرول قیمت میں لیوی میں اضافہ عوام کی جیبوں پر بہت بڑا ڈاکہ ہے۔ سعید غنی نے ایک بار پھر اپنے اس مطالبے کو دہرایا کہ شوکت خانم ٹرسٹ اور نمل میانوالی کے فنڈز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے علیم خان کی گرفتاری کو پی ٹی آئی کا اندرونی خلفشار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب میں یہ تو دم خم نہیں کہ مالم جبہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں کیونکہ ان کے اصل بینیفیشری عمران کان ہیں اور نہ ہی علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرنے کا حوصلہ ہے۔ جس نے چندہ چوری کرکے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں۔ سعید غنی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں ہوتیں۔ پرویز خٹک، فیصل واوڈا، زلفی بخاری، فہمیدہ مرزا اور کے پی کے کے وزراء4 کیسے محفوظ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…