لاہور (آن لائن)شریف فیملی کی ملکیت شوگر ملز نے پنجاب کی حدود میں شوگر ملز کی کرشنگ کرنے کی حدود سے تجاوز کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو جواز بنا کر درخواست دائر کی گئی ہے ۔حسیب شوگر ملز کے جنرل مینیجر فنانس احمد عنصر نے شوگر ملز کیلیے کرشنگ کو وسعت دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے اور درخواست میں جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو سمیت 5 شوگر ملز کو فریق بنایا گیا ہے.
درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ سپریم کورٹ پنجاب میں کرشنگ اور کاروبار کو وسعت دینے پر پابندی لگائی لیکن اس باوجود عدالتی احکامات کی پاسداری نہیں کی جا رہی. درخواست گزار شوگر ملز نے نکتہ اٹھایا کہ پنجاب میں شوگر ملز کے کاروبار کو وسعت دینا سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اسپر سیکرٹری انڈسٹریز کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب کی شوگر ملز کو کرشنگ حدود سے تجاوز کرنے سے روکا جائے۔