اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال، مقتول ذیشان کے گھر کون مقیم تھا؟وہ کس خطرناک تنظیم کیلئے کام کرتاتھا؟گاڑی سے کیاکچھ برآمد ہوا؟ وزیرقانون راجہ بشارت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ذیشان کچھ عرصے سے داعش کے ایک خطر ناک نیٹ ورک کے ساتھ کام کر رہا تھا جو ملتان میں آئی ایس آئی اور فیصل آباد میں پولیس افسران کے قتل اور علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث تھے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان دہشتگردوں نے ملتان میں آئی ایس آئی کے افسران کے قتل میں

ایک سلور رنگ کی ہنڈا سٹی کار استعمال کی تھی جس کی پولیس اور ایجنسیاں تلاش کر رہی تھی۔ 13جنوری کو وہی ہونڈا سٹی کار دہشتگردوں کو لیکر ساہیوال گئی جس کو سپاٹ کیا گیا۔ جب سیف سٹی کی کیمروں کی مدد لی گئی تو پتہ چلا کہ ذیشان کی کار سفید آلٹوبھی دہشتگردوں کی کارہونڈا سٹی کے ساتھ تھی ۔چنانچہ ایجنسیوں کے لوگ کیمروں کی مدد سے ٹریک کرتے ہوئے ذیشان کے گھر تک پہنچ گئے اور اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ ذیشان دہشت گردوں کے ساتھ کام کر رہاہے۔ 19جنوری کو سیف سٹی کیمرے نے ذیشان کی سفید آلٹو کار کو مانگا کے مقام پر ساہیوال کی طرف جاتے ہوئے سپاٹ کیا جس کی اطلاع ایجنسیوں کو کر دی گئی۔راجہ بشارت نے بتایا کہ سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کے گھر پر موجود دو دہشتگردوں نے سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی خبر دیکھی تو دونوں گھر سے نکل کر گوجرانوالہ چلے گئے ۔ایجنسی نے ان دہشتگروں کو ٹریک کیا اور گوجرانوالہ میں ایجنسی اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا۔جس پر دونوں نے اپنے آپ کو خود کش جیکٹوں کے ذریعے اڑا لیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…