سرگودھا (آن لائن) حکومتی اتحادی جماعتوں میں اختلافات‘ حکومت سے علیحدگی کے بعد وزراء کے استعفے‘ حکومت کی مشکلات میں اضافے کا موجب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے حکمران پریشانی میں مبتلا ہیں گزشتہ دنوں مینگل گروپ کے بعد ق لیگ کے صوبائی وزیر عمار یاسر کے استعفے نے پاکستان تحریک انصاف کی
حکومت کیلئے سوالیہ نشانات چھوڑ دیئے ہیں جبکہ پانچ ماہ کے دوران حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے حکومتی وزراء عوامی مشکلات پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن سے محاذ آرائی میں الجھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ حکومت کیلئے اپنی آئینی مدت پوری کرنا مشکل نظر آرہا ہے۔