اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ’’ڈیم ‘‘جسٹس‘کے دور کے بعد نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی آبزرویشنز تازہ ہوا کاجھونکا ہیں۔ ہفتہ کو احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ’’ڈیم‘‘جسٹس کے دور کے بعد نئے چیف جسٹس کی آبزرویشنز تازہ ہوا کا جھونکا ہیں، عدلیہ کسی
بھی معاشرے میں انصاف کی بنیاد ہوتی ہے،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے مقدمات کی تاخیر کا ڈیم بنانے اور سول بالادستی یقینی بنانے کے عزم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی اشتہاروں میں تصویر کو حرام قرار دیا مگر ڈیم کے نام پر اربوں روپے کی اپنی تصویر کیساتھ اشتہاری مہم چلائی کیا وہ جائز تھی؟