منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکمران اتحاد خطرے میں پڑ گیا،اعلیٰ قیادت کو دو ماہ میں کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود حالات میں بہتری کی بجائے خرابی میں اضافہ ہوا،ق لیگ نے بڑا اعلان کردیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے حکمران اتحاد سے تحفظات میں اضافہ، ایشوز پر بھی کوئی مشاورت نہیں کی، اختلافات بڑھنے لگے،اعلی قیادت کو دو ماہ میں کئی بار آگاہ کرنے کے باوجود حالات میں بہتری کی بجائے خرابی میں اضافہ ہوا ،پی ٹی آئی سے اتحاد وسیع تر ملکی مفاد میں ہے ،پہلے بھی کولیشن میں رہے لیکن اتحادیوں سے اتنا برا سلوک دیکھنے میں نہیں آیا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی میں اتحاد وسیع تر ملکی مفاد میں ہے لیکن مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی کو اپنے انتخابی حلقوں کے کام میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ اس سے پہلے بھی کولیشن میں رہی ہے لیکن اتحادیوں سے اتنا برا سلوک کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ۔ہماری جماعت اور قیادت نے حکمرانی اتحاد میں شامل ہونے کے باعث نہایت نیک نیتی سے مکمل تعاون کیا اور بعض ایسے امور جو ان کی سوچ میں بھی نہیں تھے ان سے نہ صرف قبل از وقت آگاہ کیا بلکہ ان سے احسن طور پر نکلنے میں مکمل ساتھ دیا لیکن اس کے باوجود ہمارے ساتھ نہایت افسوسناک رویہ روا رکھا گیا۔ کامل علی آغا نے کہا کہ حکمران اتحاد میں اختلافات اور مسلم لیگی ارکان اسمبلی نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں حائل رکاوٹوں سے بار بار اعلی قیادت کو آگاہ کیا گیا لیکن پچھلے دوماہ میں بار بار توجہ دلانے اور بتانے کے باوجود بے حسی کے باعث معامالات سیدھے اور بہتر ہونے کے برعکس تحفظات میں اضافہ سے معاملات مزیدپیچیدہ اور خراب ہوتے چلے گئے۔ یہاں تک کہ ہمارے ایک نہایت فعال اوربہترین شہرت کے حامل صوبائی وزیر کو صورتحال سے تنگ اور ما یوس ہو کر پارٹی قیادت کو استفی پیش کرنا پڑا ۔ترجمان نے کہاکہ وسیع تر ملکی مفاد میں اتحاد کا مقصدیہ ہے کہ تمام اتحادیوں کو ملک اور عوام کی بہتری کے کاموں میں برابرکا شریک کیا جائے۔

یہ نہ ہو کہ اتحادی جماعت کی پروا نہ کی جائے اتحادی جماعت کے ارکان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جائے اور انکے تحفظات کو دور کرنیکی بجائے ان میں دن بدن اضافہ ہو تا جائے۔ اس صورتحال میں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالات بہتری کی بجائے خرابی کی طرف جائیں گئے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر راؤ عباس، جنرل سیکرٹری شکیل چودھری نے سید علی ریاض ایڈووکیٹ عبدالخالق ممبران بار کونسل اور عمر دراز ایڈووکیٹ و نذر محمود ایڈووکیٹ کے ہمراہ یہاں مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی۔

انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر لائیرز ونگ وپنجاب کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ، مینارٹی ونگ پنجاب کے صدر انجینئر شہزاد الٰہی، جنرل سیکرٹری جیمس ناز، عارف کھوکھر اور ڈینیئل سوہل بھی موجود تھے۔ شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کامل علی آغا نے وکلاء برادری کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، پرانے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں، ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والوں سے پاکستان مسلم لیگ مزید مستحکم، فعال اور مضبوط ہو گی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…