پاکستان میں شریعت کا نفاذ! سپریم کورٹ نے درخواست پر فیصلہ سنادیا

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس نے ملک میں شریعت نافذ کرنے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی ہے۔درخواست گزار فاروق عمر نے ایڈووکیٹ خواجہ اظہر رشید کے توسط سے درخواست دائر کی تھی ۔

جس میں وزیراعظم، صدر مملکت، اسلامی نظریاتی کونسل،جماعت اسلامی، طاہر القادری، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور تحریک لبیک کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔درخواست گزار فاروق عمر نے ہاتھ کاٹنے، سنسار کرنے اور شراب نوشی پر اسی کوڑوں کی سزا کے اطلاق کی استدعا کی تھی۔درخواست میں قانون اور ٹیکس قوانین کی شقوں کو اسلام کے منافی قرار دیا گیا تھا اور مسلح افواج کو نیب قانون سے استثنیٰ دینا غیر مساوی قرار دیا گیا تھا۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں ہجری کیلنڈر کے اجرا، سرکاری افسران پر نماز کی پابندی کا تقاضا، کو ایجوکیشن اور فحش مواد پر مکمل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا مرد و خواتین کو یکساں نوکریوں کے مواقعوں سے مردوں میں بے روزگاری پھیل رہی ہے اور جمعہ کی چھٹی کی استدعا بھی کی گئی تھی۔عدالت عظمی سے استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ ہائیکورٹ اور مجلس شوری میں مذہبی اسکالرز اور علما کو شامل کیا جائے اور 76 سے زائد قوانین کو ترمیم کرکے اسلام کے مطابق بنایا جائے۔عدالت عظمی کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کردی ہے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض میں لکھا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، وزیراعظم اور صدر مملکت کو فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…