جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

’’ والد پولیس کو بار بار کہتے رہے چاہے پیسے لے لو فائرنگ نہ کرو ‘‘ ساہیوال واقعہ میں زخمی بچے عمیر خلیل نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال( آن لائن )ساہیوال واقعہ میں شامل بچے عمر خلیل نے کہا ہے کہ ان کے والد محمد خلیل پولیس کو باربار کہتے رہے پیسے لینے ہیں تو لے لو فائرنگ بند کرو لیکن پولیس نے میری والدہ نبیلہ بہن اریبہ اور ابو محمد خلیل سمیت ان کے دوست ذیشان کو مار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ میں زخمی ہونے والے بچے عمر خلیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور سے بورے والا چاچو محمد رضوان کی شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ اچانک پولیس نے آکر ہماری گاڑی پر فائرنگ شروع کردی حالانکہ میرے ابو محمد خلیل نے بار بار کہا کہ تمہیں پیسے چاہیے تو لے لو لیکن فائرنگ نہ کرو پولیس نے میرے ابو محمد خلیل ان کے دوست ذیشان اور میری والدہ نبیلہ سمیت بڑی بہن اریبہ کو گولیاں مار کر جاں بحق کردیا اور بعد میں ہمیں نامعلوم مقام پر لے گئے پھر کچھ دیر بعد ایک پٹرول پمپ پر آکر چھوڑ دیا اور وہاں سے ہمیں لوگ ہسپتال لے کر آئے ہیں دوسری جانب مقتول محمد خلیل کا بھائی محمد جلیل نے کہا کہ ہم تین گاڑیوں میں لاہور سے بورے والا شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے ایک گاڑی ہماری بورے والا میں پہنچ گئی تھی ہمیں راستے میں واقعہ کا علم ہوا اور اب جب یہاں واپس ہسپتال پہنچے ہیں تو 1122سے نعشوں کا پتہ کیا تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں نعشوں کے بارے میں علم نہیں ہم غریب لوگ اور شریف لوگ ہیں کبھی زندگی میں پولیس سٹیشن کا منہ نہیں دیکھا ایک سوال کے جواب میں محمد جلیل نے کہا کہ ہماری چونگی امر سدو میں پرچون کی دکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…