پاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں پہلا اور انوکھا واقعہ، بھارت کے اعلیٰ ترین جج کی نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ہمراہ سپریم کورٹ میں 3کیسوں کی سماعت،جانتے ہیں جسٹس لوکر کون ہیں؟

19  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں بھارت کے اعلیٰ ترین جج نے نہ صرف شرکت کی بلکہ پہلی سماعت بھی کی۔گزشتہ روزجسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملک کے 26 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا، انہوں نے بطورچیف جسٹس پہلاکیس نمٹاتے ہوئے منشیات کے کیس کا فیصلہ سنایا۔نجی ٹی وی روزنامہ جنگ کے مطابق ملکی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی بھی بھارتی جج نے پاکستان کی عدالت عظمیٰ کے بنچ کے ساتھ بیٹھ کر سماعت کی ہو۔بھارتی

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس مادان بھماراؤ لوکر نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے ساتھ تین مقدمات کی سماعت کی جن کا کل دورانیہ 45 منٹ تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس لو کر اورچیف جسٹس کھوسہ 2004 سے قریبی دوست ہیں ، اس وقت جسٹس کھوسہ لاہور ہائی کورٹ میں اور جسٹس لوکر دہلی ہائی کورٹ میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔جسٹس لوکر کو عدالت عظمیٰ کے ماحول کو دیکھ کر حیرت ہوئی ، انہوں نے کہا کہ یہاں بالکل بھی بھیڑنہیں ہوتی، بھارتی عدالتوں کے دروازے میڈیا کے لئے کھلے رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…