بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیشک میری جان چلی جائے پاکستان میں یہ کام نہیں کرنے دوں گا۔۔۔ شہریار آفریدی کا دبنگ اعلان

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیرمملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے،میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے،بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں،منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے،آج کا بچہ اگر نے ماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کرے گا۔

جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ہفتہ کو وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے منشیات کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جتنے بچے بیٹھے ہیں ان سے مخاطب ہوں ۔انہوں نے کہاکہ حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد آتے ہیں ،آج کا یہ موضوع نہایت اہم ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب انسان انسان نہ بنے اور عالم فاضل بن جائے پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب ہماری گورنمنٹ آئی اور عمران خان نے مجھے یہ ذمہ داری دی تو بولا بہت کام کرنا پڑیگا ۔انہوں نے کہاکہ جب آپ حق کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو مشکل میں سب چھوڑ دیتے ہیں ،صرف اللہ کا ساتھ ضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب کوئی سخت آزمائش ہو تو ہمیں اللہ یاد آجاتا ہے ،جب ہم نارمل زندگی گزارتے ہیں تو بھول جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ آپ کے اپنے آپکو غلط کام سے روکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جیسے مرغی اپنے بچوں کو اپنے پروں کے نیچے رکھتی ہے ایسے ہمارے والدین نے ہمیں رکھا تھا ،آج کی قابلیت اچھی انگریزی رہ گئی ہے ،پہلے یونیورسٹی اچھے سکول کم تھے مگر حیاہ زیادہ تھی،آج کا بچہ اگر نے ماں باپ کی نہیں مانتا تو وہ انسانیت کیلئے کیا کریگا۔انہوں نے کہاکہ ڈھائی لاکھ بچے سکول نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ پورا تعلیمی نظام دو جمع دو چار کے مفروضے سے چل رہا ہے ،ڈرگ مافیا میری آنے والی نسلوں سے کھیل رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میری جان چلی جائے گی لیکن منشیات کے ناسور کو ختم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں افغانستان اور ایران کے بارڈر پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔انہوں نے کہاکہ منشیات کے کاروبار میں ملوث لوگ سن لیں ہم ان کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان کا پیسہ پاکستانیوں پر لگانا ہے،لوگ کہتے ہیں پاکستان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے،اس سے پہلے کے پی میں تین سال ہمیں گالیاں پڑیں انہوں نے کہاکہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم آخر تک جائیں گے،میں تھانوں میں گیا اور سڑکوں پر کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنے خلاف پراپیگنڈہ کی وضاحت دینا چاہتا ہوں۔

میں ایک سیاسی کارکن ہوں لوگ تصویریں بناتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ہم خود نہیں اٹھیں گے کوئی ہمیں عزت نہیں دے گا۔انہوں نے کہاکہ چائلڈ پورنو گرافی بھی منشیات کی وجہ سے ہو رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ منشیات کی وجہ سے 72 گھنٹے تک بچے اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ پاتے،اس قوم کو تقسیم کرنے کی ہر وقت کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایم فورس بنا رہے ہیں اور یوتھ کو انگیج کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ہیری پورٹر کو سمجھ گئے ہیں لیکن اپنی بنیاد کا نہیں پتا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے ایک ڈائنیمک یوتھ بنانی ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہندوستان کا مسلمان بھارت میں پس رہا ہے لیکن ہندوستان کے بارے میں کچھ نہیں کہتا۔انہوں نے کہاکہ ایجوکیشن میں ہم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کو بالکل چھوڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ حرم شریف کا سارا کام باہر سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج مسلمان کو سوچنا ہے کہ وہ اتنا پیچھے کیوں رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے زیادہ بہتر اخلاقیات کو اپنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگ زہر کھا کر مرتے ہیں اور اپنے خاندان کے لیے آنکھیں بیچ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آئیں اس ملک کی نئی نسل کے بارے میں سوچیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ ایک مافیا کے خلاف ہمیں بولڈ ہونا پڑے گا ،جب آپ حق کی راہ پر چلتے ہیں تو ان کی کردار کشی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ میرے والد اور شوکت خانم کو بھی نشانہ بنایا گیا ،ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج کل اس لیے بھی اللہ زیادہ یاد آتا ہے کہ نیب ایکٹیو ہو گئی ہے ،مشترکہ خاندانی نظام اللہ کی طرف سے ایک نعمت تھا۔اللہ نے آپ کو ذمہ داری دی ہے اور آپ سے پوچھ گچھ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ آج اپنے والدین کی بات نہیں مانتا تو وہ اس ملک کے قانون کو کیسے مانے گا؟انہوں نے کہاکہ ڈھائی کروڑ بچے اس ملک میں سکول نہیں جاتے۔انہوں نے کہاکہ ہر طرف اندھیرا ہے اور ہم سب اندھیرے میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیسہ اور رتبہ کبھی بھی عزت کی ضمانت نہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…