اسلام آباد(آن لائن) ماہانہ لاکھوں اور ہزاروں روپے فیسیں ادا کرکے اپنے بچوں کو مہنگے سکولوں میں پڑھانے والے پاکستانی والدین اپنے بچوں کی دینی تعلیم پر ماہانہ 1ہزار روپے بھی خرچ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں جبکہ 79فیصد پاکستانی اپنے بچوں کو مفت قرآن پاک کی تعلیم دینے کے حامی ہیں گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق
پاکستان میں ہر 10سے 8والدین اپنے بچوں کو کسی مسجد یا مدرسے سے مفت دینی تعلیم دینے کے حامی ہیں جبکہ 11فیصد پاکستانی ماہانہ 200روپے 4فیصد تک پاکستانی ماہانہ 500روپے ،4فیصد پاکستانی ماہانہ 500سے 1ہزار روپے جبکہ 2فیصد پاکستانی ماہانہ1000روپے اپنے بچوں کو قرآن پاک سکھانے کیلئے دینے کے حامی ہیں ۔