ایک کھرب 65 ارب روپے کے منصوبے کی لاگت میں مزید اضافہ،حکومت نے اورنج لائن منصوبے پر 21 ارب کا ٹیکس بھی لگا دیا

19  جنوری‬‮  2019

لاہور(آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اورنج لائن منصوبے پر 21 ارب کا ٹیکس لگا دیا۔ تفصلات کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سے اورنج لائن منصوبے پر 12.9 ارب روپے سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔اس کے علاوہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے 7.2 ارب روپے سیلز ٹیکس ادا کرنے کیلئے بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق دونوں محکموں کی جانب سے جواب دینے کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی ہے اور تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں 21 ارب کا ٹیکس

بمع جرمانہ عائد کیا جائے گا۔واضح رہیکہ اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ مسلم لیگ (ن)کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے شروع کیا جس کا کل تخمینہ ایک کھرب 65 ارب روپے لگایا گیا تھا تاہم منصوبے میں رکاوٹوں کے باعث یہ تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اورنج لائن ٹرین کا روٹ ٹھوکر نیاز بیگ سے براستہ چوبرجی ریلوے اسٹیشن، جی ٹی روڈ ،قائد اعظم انٹر چینج تک ہوگا، روٹ کا فاصلہ 27 کلومیٹر ہوگا، 24 کلومیٹر ایلی ویٹیڈ، 2 کلومیٹر انڈر گراونڈ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…