اسلام آباد(آن لائن ) 54فیصد پاکستانیوں نے بسنت کا تہوار منانے کی مخالفت کردی ہے 16فیصد پاکستانی بسنت کے حق میں جبکہ 11فیصد پاکستانیوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے ۔گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے مطابق ملک میں بسنت کا تہوار منانے کی مخالفت میں گذشتہ 16سالوں کے دوران کئے جانے والے سروے میں کوئی
فرق نہیں آیا ہے اور اکثریت اس خونی تہوار کی مخالفت کرتی ہے سروے کے مطابق 220میں کیے جانے والے سروے کے دوران 53فیصد جبکہ 2018میں کئے جانے والے سروے کے دوران 54فیصد پاکستانیوں نے بسنت تہوار کی مخالفت کی ہے 2002میں 15فیصد جبکہ 2018میں 16فیصد پاکستانیوں نے بسنت کی حمایت کی ہے ۔