اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چین کوسعودی عرب کی طرف سے گوادرمیں آئل ریفائنری لگانے پرکوئی تحفظات نہیں ہیں،صوبوں میں گیس تقسیم سے متعلق آئین کی شق158کی تشریح کی جارہی ہے ہم نئی پٹرولیم پالیسی لارہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ایگزون کے سمندرسے تیل وگیس نکالنے کے نتائج کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے اس مرحلے پرمحتاط اندازے کیمطابق 10سے 20فیصد کامیابی
کے امکانات ہیں اصل صورتحال مارچ اپریل تک واضح ہو گی جب نمونوں کا ٹیسٹ آئے گا، ہم مارچ میں تیل اورگیس کی تلاش کے لیے 10فیلڈز کی بولی کرائیں گے ہم نئی پٹرولیم پالیسی لارہے ہیں۔صحافی کے سوال پر کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے تو ایل این جی کے معاملے پرآپ کو چیلنج دیا ہے جس پر انہوں نے کہا کہ اگر قومی مفادات کی بات نہ ہو تو میں شاہدخاقان عباسی کو جواب دیتا مینڈیٹ پانچ سال کا ہوتو 15 سالہ منصوبے شکوک و شبہات پیدا کرتے ہیں۔