لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں زیر تعلیم طالبات کو پبلک ٹرانسپورٹ کی مد میں 15 ہزار روپے سالانہ فی کس دینے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ وظیفہ صرف ان طالبات کو دیا جائے گا جو دور دراز
علاقوں سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے سرکاری سکولوں میں آتی ہیں تاہم مستحق طالبات کا تعین کرنے کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں جبکہ وظیفے کی رقم مستحق طالبات کو بذریعہ ووچرز ادا کی جائے گی۔