کوئٹہ(آن لائن)پاک افغان بارڈر پر پاکستان کی جانب سے نیا سیکورٹی پلان نافذکردیا مختلف مقامات پر سکینگ مشین نصب کرد ی گئیں جس سے مرد وخواتین الگ الگ راستوں سے سرحد عبور کرتے ہوئے پاکستان میں داخل ہونگے پاک افغان بارڈر پر تجارت کیلئے آنے والے ٹرک اسکینگ کے بعد داخل ہونگے سرحد عبور کرنے والے مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ پہلے سرحد عبور کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا ہوتا تھا اب بہت کم وقت میں دستاویزات کے ساتھ ہم پاکستان اور افغانستان با آسانی سے جاتے ہیں سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر
پر پاکستان کی جانب سے نیا سیکورٹی پلان نافذ کردیا مرد وخواتین الگ الگ راستے سے سرحد عبور کرینگے افغانستان جانے اور آنے والے افراد کا سکینگ کے ذریعے چیکنگ کیا جائے گا پاکستان افغانستان آنے جانے والے ٹرکوں کو سرچنگ کے ذریعے داخل ہونگے چمن بارڈر پر مختلف مقامات پر اسکینگ مشین نصب کردئیے اور نیا انتظار گاہ بھی مکمل کردیا گیا ہے پاک افغان بارڈر پر مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ پہلے ہمیں سرحد عبور کرنے میں بہت سی مشکلات کا سامنا پڑتا تھا مگر اب ہم با آسانی کم وقت میں افغانستان جا سکتے ہیں۔