کراچی(آن لائن) وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہماراسندھ حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے،اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گے تو سیاست دفن ہوجائے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ جو بھی غیر سنجیدہ بات کرے گا اسے جواب دیا جائے گا،
میں نے اپنی انا پیچھے کر دی ہے سیاسی طور پر ایک دوسرے کو اچھا برا کہیں گے لیکن کام کریں گے، میں بہت کچھ سندھ کو دینے کو تیار ہوں ، صوبے کے چیف ایگزیکٹو مرادعلی شاہ ہیں اس لیے ان کو سپورٹ کروں گا، میں جتنا وفاق کا منسٹر ہوں اتنا ہی منسٹر میں پنجاب،بلوچستان اورپورے پاکستان کاہوں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سندھ کو ان کی ڈیمانڈ سے زیادہ دینے کو تیار ہوں سڑکوں اور سیوریج لائنز کا مسئلہ ہے ،سندھ حکومت کی مدد سے کرسکتا ہوں لیکن سعید غنی سے درخواست ہے کہ ان کے احکامات گراؤنڈ تک نہیں پہنچے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے علاوہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہمارا سندھ حکومت گرانے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر روٹی کپڑا مکان اورسب چیزیں ٹھیک ہوجائیں گے تو سیاست دفن ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ہماری بات سنیں گے اور اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے جو کرنے کے کام ہیں اس کے صرف ابھی وعدے ہی ہیں، اگر سندھ حکومت نے کام نہیں کئے تو پھر آپ لوگ مجھے جانتے ہی ہیں۔مہمند ڈیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے عوام سے صرف وعدے ہی کیے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا، مہمند ڈیم ہر حال میں بنے گا، اسے کوئی نہیں روک سکتا۔ فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی ہماری حکومت نہیں گراسکتا جب کہ ہماراسندھ حکومت گرانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے