کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پراسرار ائیر وہیکل کی پرواز، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سول ایشن نے بتایا کہ ائیر وہیکل پی آئی اے کے طیارے سے سو فٹ بلند اڑتا پایا گیا، یہ واقعہ کراچی کے شمال میں 4.7 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا، سول ایوی ایشن کا کہناہے کہ پائلٹ نے جب اس کی نشاندہی کی تو طیارے کا راستہ تبدیل کر دیا گیا، یہ پرواز پی کے 536 کراچی سے سکھر جا رہی تھی جو تقریباً ساڑھے پانچ بجے ائیر پورٹ سے روانہ ہوئی، پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ایک ائیر وہیکل طیارے سے 50 سے 100 فٹ کی بلندی پر تھا کو طیارے
کے پائلٹ نے دیکھا، واضح رہے کہ اس وقت طیارہ 4300 فٹ کی بلندی پر تھا، پائلٹ نے اس نامعلوم ائیر وہیکل کا رنگ گہرا بھورا بتایا ہے، پائلٹ نے رپورٹ کیا کہ ایک اڑتی ہوئی سپیس شپ نما کوئی چیز نظر آئی ہے، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو رپورٹ کی اور طیارے کا راستہ بدل کر اس نامعلوم ائیر وہیکل سے دور لے گیا، پائلٹ کے مطابق اگر یہ ائیر وہیکل طیارے سے ٹکرا جاتا تو اس سے قوی امکان تھا کہ طیارہ تباہ ہو جاتا، سول ایوی ایشن کے حکام نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دے دی ہے اور موقع پر پولیس کو بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔