جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشکلات سے نکلنے کیلئے امریکہ اوردیگر ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے لابنگ فرم کتنی بڑی رقم اداکی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے میاں نواز شریف کے خلاف امریکی لابنگ فرم کو قومی خزانے سے ادائیگیوں کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ میاں نواز شریف نے وزیراعظم کے ہوتے ہوئے مشکلات سے نکلنے اور امریکی انتظامیہ سمیت پوری دنیا کی توجہ پاکستان کی سیاسی صورتحال کی جانب مبذول کروانے کیلئے ایک معروف امریکی لابنگ فرم کو اربوں روپے کی ادائیگی کی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ میاں نواز شریف نے اپنے ذاتی مقاصد کیلئے قومی خزانے سے کتنے فنڈز استعمال کئے۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف پاناما پیپرز منظر عام پر آنے کے بعد مشکلات میں گھرے ہوئے تھے اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں ان کے امیج کو سخت نقصان پہنچایا تھا۔ چنانچہ اس نقصان کے ازالے کیلئے میاں نواز شریف نے امریکی لابنگ فرہم کی خدمات حاصل کی تھیں تاکہ امریکی انتظامیہ کو یہ باور کرایا جاسکے کہ پانامہ پیپرز سمیت دیگر تمام بحرانوں کے پیچھے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے مشکلات کی دلدل میں پھنسے ہوئے نواز شریف نے اس وقت نہ صرف امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کیلئے انہوں نے مقامی میڈیا میں قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اجلاس میں ہونے والی حساس گفتگو بھی لیک کردی تھی جس کی حتمی رپورٹ ابھی تک منظر عام پر نہیں آئی۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف سے پہلے محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ایک امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرکے اپنی وطن واپسی اور اقتدار میں واپسی کیلئے جنرل پرویز مشرف کو این آر او پر مجبورکردیا تھا۔ امریکی لابنگ فرم یہ نتیجہ نواز شریف کیلئے پیدا کرپائے گی یا نہیں اس کا بھی جلد ہی فیصلہ ہونے والا ہے تاہم عمران خان نے ان ادائیگیوں کی تحقیقات کا حکم جاری کردیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…