کوئٹہ (این این آئی)قومی اسمبلی نے بلوچستان کے قحط زدہ 18 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ جمعہ کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے عالیہ کامران اور بلوچستان سے دیگر خواتین ارکان کی جانب سے یہ قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں
حالیہ قحط اور خشک سالی کی وجہ سے وہاں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ لائیو سٹاک اور جانی نقصان ہو رہا ہے۔ فاقہ کشی اور پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے اس لئے قحط سے متاثرہ 18 اضلاع کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔ سپیکر اسد قیصر نے قرارداد ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔