کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولز کے بچوں کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کا معاملہ عدالت نے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی
جہاں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بے شمار نجی اسکولز میں آکسفورڈ پبلشر، پیراماونٹ کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے,ان پبلشرز کی کتابوں میں ایسا غیر اخلاقی مواد موجود ہے جو یہاں بھی بیان نہیں کیا جا سکتا, جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ ایسا کون سا مواد ہے, عدالت کو بریف کریں,کوئی سی کتابیں ہیں جن میں غیر اسلامی مواد پڑھایا جا رہا ہے,آپ بھی مسلمان ہیں, ہم بھی مسلمان, معاملے کو ضرور دیکھیں گے,ہم سیکرٹری تعلیم کو بلا کر پوچھ لیں گے کہ نجی اسکولز کا نصاب چیک کریں,ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھی بلا کر پوچھ لیتے ہیں, درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دادو پبلک اسکول کا نصاب عدالت میں پیش کر سکتے ہیں,نا صرف غیر اخلاقی بلکہ غیر اسلامی اور جنسی معاملات پرائمری کے بچوں کو بتائے جا رہے ہیں,ہمیں وکیل کرنے کی مہلت دی جائے تاکہ عدالت کی احسن طریقے سے معاونت کی جا سکے,عدالت نے درخواست گزار کو وکیل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں نجی اسکولز کے بچوں کو غیر اسلامی و غیر اخلاقی مضامین پڑھانے کا معاملہ عدالت نے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔ جمعہ کوسندھ ہائی کورٹ میں ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری ارشد صدیقی کی درخواست کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ بے شمار نجی اسکولز میں آکسفورڈ پبلشر، پیراماونٹ کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے