اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراء پائی جاتی ہیں، چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دی جائے گی۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فوجی عدالتوں کے معاملے پر ن لیگ میں دو آراء پائی جاتی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ ن لیگ میں ایک رائے یہ ہے کہ اب فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک نقطہ نظر یہ ہے کہ
اب فوجی عدالتوں کے لئے غیر معمولی حالات نہیں رہے۔ سابق وزیر ناے کہاکہ ہم دعویٰ کر رہے ہیں کہ اب 85 سے 90 فیصد دہشتگردی ختم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دہشت گردی کم ہو گئی ہے تو پھر ہمیں عام عدالتوں کی طرف جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب کو اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی میں آنے کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کے خلاف ریفرنس اسپیکر آفس میں پڑا ہے، اسپیکر نے شیخ رشید کے خلاف ریفرنس پر آئندہ ہفتے غور کا کہا ہے۔