بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کو حادثاتی وزیر اعظم کہنے والے آصف زرداری خود بینظیر بھٹو کے حادثے کی بنیاد پر حادثاتی صدر بنے ۔۔!فیاض الحسن چوہان نے کھری کھری سنادیں،جیالے مشتعل

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کو حادثاتی وزیر اعظم کہنے والے آصف علی زرداری خود بے نظیر بھٹو کے حادثے کی بنیاد پر ملک کے صدر اور پارٹی کے چےئرمین بنے تھے حادثاتی صدر اور پارٹی کے چےئرمین تو وہ خود ہیں،

اب وہ کس منہ سے عمران خان صاحب کو حادثاتی وزیر اعظم کہہ رہے ہیں۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بے نظیر صاحبہ اپنے شوہر کی بد نیتی سے با خوبی واقف تھیں۔ اگر ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش نہ آتا تو وہ آصف علی زرداری صاحب کو اپنی حکومت میں نائب قاصد بھی نہ رکھتیں۔اب جوزرداری صاحب کہہ رہے ہیں کہ عمران خان صاحب5سال پورے نہیں کر پائیں گے۔ ان سے میری گزارش ہے کہ آصف علی زرداری صاحب آپ نجومی بننا چھوڑ دیں۔پی ٹی آئی کی حکومت انشاء اللہ اپنے5سال پورے کرے گی اور اس ملک کے خزانے کو لوٹنے والوں کو بے نقاب بھی کرے گی۔صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کہ اب جو جعلی اکاؤ نٹس کا تفصیلی فیصلہ آیا ہے تو ِ زرداری صاحب، مراد علی شاہ اور بلاول زرداری کے طوطے اُڑ گئے ہیں اور انہوں نے جلسے اور تنقیدکرنا شروع کر دی ہے۔زرداری صاحب جو کہہ رہے تھے کہ جے ٹی آئی کو سپریم کورٹ نے اُڑا دیا ہے۔ ان کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ جے ٹی آئی ہی اب نیب کی معاونت کرے گی اور اسی کی سفار شات پر نیب 15دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی اور 2ماہ کے بعد سارا معمہ کھل جائے گا۔ نواز شریف صاحب کے کیس کی طرح اب آلِ زرداری کی بھی کوکلا چھپاکی شروع ہو گئی ہے۔اب انہیں چاہیے کہ نیب کے سامنے پیش ہوں اور اپنا حساب دینے کے لیے تیار ہو جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…