جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں طویل سفر کرنے والے افراد کیلئے جدید سہولیات اور آرام دہ سفر کیلئے ‘سلیپنگ بس متعارف کرادی گئی،حیرت انگیزخصوصیات

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)کراچی سے کوئٹہ سفر کرنے والے افراد کیلئے جدید سہولیات اور آرام دہ سفر کیلئے ‘سلیپنگ بس متعارف کرادی گئی ہے جس میں مسافروں کے سفر کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر سے سہولیات سے بھرپور سلیپنگ بس کوئٹہ کیلئے ہر دو روز بعد روانہ ہوگی جس میں مسافرں کو کھانے، پینے اور سونے کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔مسافر اپنی نشست پر پاؤں پھیلا کر

سو سکیں گے اور اپنے سامنے لگی ایل ای ڈی پر پسند کی فلمیں بھی دیکھ سکیں گے۔ بس کا کرایہ 3 ہزار روپے رکھا گیا ہے جس میں مسافروں کو مفت کھانا اور مشروبات بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ملکی سطح پر معیاری بس سروس متعارف کرانے والے کریم داد نے بس سروس کا سلوگن (سلیپ ویل لِو ویل) رکھا ہے یعنی اب کراچی سے کوئٹہ کا تقریباً 10 گھنٹے کا سفر نہ صرف 7 گھنٹوں میں طے ہوگا بلکہ مسافر سوتے ہوئے سفر کرسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…