جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گھروں کی خرید کیلئے فنانسنگ کا ماڈل ،ٹیکس رعایات کا کام تکمیل کے حتمی مراحل میں ،نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ ،زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 18  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کو بتایاگیاہے کہ گھروں کی خرید کے لئے فنانسنگ کا ماڈل اور اس ضمن میں ٹیکس رعایات کا کام تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائیگا ، وفاقی سطح پر لاہور اور اسلام آباد میں پچیس ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا کر دیا جائے جبکہ وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزارء میاں محمود الرشید، علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس ضیغم نقوی، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب خان و دیگر افسران شریک ہوئے ۔ وزیرِ اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کے سلسلے میں کیے جانے والے قانونی اور انتظامی اقدامات کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل ٹاسک فورس اور وزارتِ قانون کی منظوری سے حتمی شکل اختیار کر چکا ہے۔ گھروں کی خرید کے لئے فنانسنگ کا ماڈل اور اس ضمن میں ٹیکس رعایات کا کام تکمیل کے حتمی مراحل میں ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائیگا۔ وزیرِ اعظم کو فورکلوڑر لاز کے حوالے سے بھی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل کی معاونت سے فورکلوڑر لاز کو حتمی شکل دی جائے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ وفاقی سطح پر لاہور اور اسلام آباد میں پچیس ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا کر دیا جائے ۔ صوبائی وزیرہاؤسنگ محمود الرشید کی جانب سے وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ رینالہ خود، چشتیاں اور لودھراں میں بہت جلد ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا جائے گا۔ بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کاروں کی رہنمائی اور معاونت کے لئے بورڈ آف انوسٹمنٹ میں ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے عوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…