بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زلمے خلیل زاد کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال

datetime 18  جنوری‬‮  2019 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے بار پھر کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا ۔ جمعہ کو امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد وزارتِ خارجہ پہنچے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ۔زلمے خلیل زاد کے ہمراہ وفد میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ، دفاع اینڈ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے نمائندے شامل تھے ۔دوران ملاقات افغان مفاہمتی عمل پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے افغان مفاہمتی عمل میں سہولت کاری کے حوالے سے پاکستان اپنی کاوشیں جاری رکھے گا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے مفاہمتی عمل مشترکہ ذمہ داری ہے ۔زلمے خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کے انعقاد میں سہولت کاری پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا او ر کہاکہ امریکی قیادت، افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…